ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبدری:موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے سے لڑکا ہلاک

موڈبدری:موسلا دھار بارش کے دوران بجلی گرنے سے لڑکا ہلاک

Wed, 03 May 2017 12:53:21    S.O. News Service

موڈبدری3؍مئی (ایس او نیوز) جب تیز بارش ہورہی تھی اور بجلیاں کڑک رہی تھیں ، اس وقت ایک لڑکے کا گھر سے باہر آنگن میں جانا موت کا سبب بن گیا ۔       موصولہ خبر کے مطابق موڈبدری کے قریب پنپیل نامی گاؤں میں یہ حادثہ پیش آیا جب گھر کے آنگن میں موجود لڑکا بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آنے والے لڑکے کا نام لولیش (۱۴سال) بتایا جاتاہے ، جو کہ بومنّا پجاری کا بیٹا تھا اور آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔


Share: